ابنا: فوج نے منشیۃ خان الشيخ کے علاقے میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ان دہشتگردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ملا ہے۔ یہ سارے ہتھیار صہیونی ساخت کے ہیں۔ ادھر شام کی فوج نے صوبہ حمص کے تلبیسہ علاقے میں انتیس دہشتگردوں کوگرفتار کیا ہے۔ جبکہ مغربی شہر القصیر میں فوج نےدسیوں دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے شام کی فوج نے دہشتگردوں کےخلاف دوہفتوں سے جاری بڑے آپریشن میں متعدد شہروں میں دہشتگردوں کے دسیوں ٹھکانے تباہ کئے ہیں اور سیکڑوں دہشتگردوں کوہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ سیکڑوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ شام میں امریکہ اور صہیونی ریاست کے پٹھو مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشگرد سرگرم عمل ہیں۔
.......
/169